وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھول دی گئیں ہیں۔ جبکہ چار ڈپارٹمنٹ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام بند ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آڈیٹوریم میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص دو وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر افتخار و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تمام اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز کو کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ آؤٹ ڈور میں ای این ٹی، ڈینٹسٹ، ڈرماٹولوجسٹ سمیت چار ڈپارٹمنٹ تاحال بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ میو اسپتال میں ٹرائی ایج کا سسٹم شروع ہوچکا ہے جس کے تحت مشکوک علامات کے افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ سمز آڈیٹوریم میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت کے مریضوں کیلئے 3 بستروں پر مشتمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔