لاڑکانہ سے 3اشہتاری ملزمان گرفتار،مضرصحت گٹکابرآمد
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹگے اور کرولا کار برآمد کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے پولیس پوسٹ میروخان روڈ سے دو ملزمان امیر بخش رند اور انور مری کومضر صحت گٹکوں اور کرولا کار سمیت جبکہ دہامراہ پولیس نے اشتہاری ملزم نیاز پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔