حامد اسماعیل فانڈیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں راشن کی تقسیم
اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ )حامد اسماعیل فانڈیشن عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال میں اس سے متاثرہ غریب اور مذدور پیشہ طبقے کو کراچی سمیت اندرونِ سندھ تک مفت راشن فراہم کررہی ہے۔حامد اسماعیل فانڈیشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شانتی نگر اور لیاری میں بڑی تعداد میں مفت راشن تقسیم کیے گئے۔ان مشکل حالات میں اپنا فرض نبھاتے ہوئے حامد اسماعیل فانڈیشن نے عوام کا درد سمجھتے ہوئے آج چیئرمین ضلع وسطی جناب ریحان ہاشمی کو مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں راشن فراہم کرے گی۔اس حوالے سے حامد اسماعیل فانڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے چئیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ڈسٹرک آفس ضلع وسطی میڈیا بریفنگ دی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حامد اسماعیل فانڈیشن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اس برے وقت میں غریب عوام کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔