وفاقی پولیس کی اے ایس آئی ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے مری کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے گرفتار ملزمان کو چھڑانے کے مقدمے میں ملوث وفاقی پولیس کی اے ایس آئی ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 13اپریل کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ملزمہ مسماۃ نسرین کے خلاف تھانہ مری پولیس نے مقدمہ درج کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر پولیس حراست سے چھوٹو گینگ کے ارکان کو چھڑا یا، ملزمہ کے دیگر ساتھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمہ جو کہ وفاقی پولیس میں اے ایس آئی ہے نے عدالت میں اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتار ی دائر کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔