جنوبی پنجاب: مزید 10افراد میں کرونا کی تصدیق، ڈیرہ میں کلیئر 185زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ
رحیم یارخان‘ بہاولپور‘ ڈیرہ غازیخان (کرائم رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی ‘ بیورو رپورٹ) جنوبی پنجاب میں مزید 10 افراد میں کرونا کی تصدیق‘ ڈیرہ کلیئر قرار 185 زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا مزید 7افرادمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی قرنطینہ منتقل کیے جانے والوںمیں ڈسٹرکٹ ہزارہ سے تعلق رکھنے والاانیس الرحمن،مانسہرہ کارہائشی گلناز، بنوں کارہائشی کفایت اللہ،بستی صندیلہ موضع کوٹ شاہاں خان پور کارہائشی فقیر بخش، صباح نورین ملتان، فیاض محمود نورے والی، غلام عباس مئومبارک شامل ہیں۔ انیس الرحمن، گلنازاور کفایت اللہ کا تعلق تبلیغی مرکز سے ہے اسی طرح باپ بیٹے سمیت مزید8مشتبہ افراد جن میں خان پور کارہائشی21سالہ مدثر، تھلواڑی کارہائشی 45سالہ رفیق احمد، کینال کالونی کارہائشی30سالہ محمد ہاشم، اڈا خان پور کارہائشی20سالہ محمد ارسلان ، چک100پی کارہائشی50سالہ گلزار احمد، ترنڈہ سوائے خان کارہائشی40سالہ اختر جبکہ نواحی موضع ہیڈ حاجی پور کارہائشی33سالہ محمد ظفر اور 8سالہ بیٹے عبداللہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان متاثرہ افراد کو نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ بہاولپور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کروناوائرس نیگیٹو قرار دے کر ملتان قرنطینہ سے بہاولپور لائے جانے والے 18 افراد میں سے تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں اسلامیہ یونیورسٹی سے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاذرائع کے مطابق ملتان سے بہاول پورمنتقل ہونے والے 18 افرادکونیگیٹو قراردیکردیاگیا اوران افراد کوایک ہی بس کے ذریعے بہاول پورمنتقل کیاگیا جبکہ بہاول پورمیں بھی ان مریضوں کو ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف نے بغیرکسی حفاظتی کٹس پہنے ان کوریسیوکیاکیونکہ ان کے بارے میں کہاگیاتھاکہ یہ تمام مریض نیگیٹوہیں مگربعدازاں ان میں سے تین مریضوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال بہاول پورمیں داخل کرادیاگیاہے ملتان قرنطینہ سے کروناوائرس پازیٹوہونے والے مریضوں میں نسیم عباس ان کی بیگم زہرہ بتول اورعلی رضا شامل ہیں جبکہ سول ہسپتال میں ابوبکر'پروین حسن (زوجہ احمدحسن) انکی پوتی حاجرہ بی بی بعمری چھ ماہ میں کروناوائرس کے مرض میں مبتلاہیںجبکہ ایک مشتبہ مریض بھی داخل کروناوائرس کے حوالہ سے سول ہسپتال میں داخل ہے۔ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق غازی یونیورسٹی کے زرعی کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹرمیں مقیم کاروناوائرس کے ٹیسٹوں میں کلئیر قرار دئیے جانے والے 185زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کرانیکافیصلہ،فوکل پرسن قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق کے مطابق قرنطینہ سنٹر کیکاروناوائرس کے ٹیسٹوں میں کلئیر قرار دئیے جانے والے185زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے فوکل پرسن کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ وائرس کے مکمل خاتمے کویقینی بناناہے انہوں کہا کہ دوبارہ لئے گئے ٹیسٹوں میں کلئیر قرار دئیے جانے والے تمام زائرین کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا جبکہ 36زائرین جن میں بدستور کاروناوائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے انہیں مزید چودہ روز تک آئسولیٹ رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔