بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)بے روزگاری سے دلبرداشتہ25سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رکن پور کے رہائشی 25سالہ فیاض احمد کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ25سالہ فیاض احمد نے مسلسل بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔