پی پی رہنما سردار خان اور برہان خان چانڈیوکی عبوری ضمانت میں توسیع
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیوکی عبوری ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی ہے ۔بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سردار خان بلوچ اور دیگر کے خلاف انکوائری سے متعلق سماعت کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انکوئری کو مکمل کرکے انویسٹی گیشن تبدیل کردیا ہے ،ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن مکمل کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔ عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی ،نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف آئل مینوفیکچرنگ کمپنی کو سرکاری زمین لیز پر دینے سے متعلق نیب انکوئری جاری ہے ۔