کروناوائرس ‘ ملک بھرکے ریلوے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ
ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف میڈیکل اینڈہیلتھ آفیسر ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورنے کروناوائرس کے پیش ملک بھرکے تمام ریلوے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذکردی ہے۔تمام ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورہسپتال کے دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ لیڈی ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی میٹرنیٹی اوردیگر ایمرجنسی چھٹیاں بھی بندکردی گیئں ہیں۔ریلوے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزعملہ سے کہاگیاہے کہ کسی بھی صورت اپنے اسٹیشن کونہ چھوڑیں۔
واضح رہے کہ پہلے ہی ملتان سمیت تمام ریلوے ہسپتالوں اورائیرکنڈیشن بوگیوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمنٹ نے کے لئیآئسولیشن وارڈزبنادئیے گئے ہیں۔جبکہ اب طبی ایمرجنسی بھی نافذکردی گئی ہے۔