جعلی پیر کی لوٹ مار کیخلاف اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ
چوک سرورشہید(نامہ نگار)چک نمبر 474/TDA کے رہائشی محمد اکبر ولدیت محمد یعقوب قوم جٹ ورک ٗ محمد شاہد ٗ محمد اعجاز ٗ محمد اکبر ٗ اسراد پرویز ٗ علی احمد گل ٗ محمد انوار،سیف الرحمان اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں ایک جعلی پیر محمد مظہر نے اودھم مچا رکھا ہے اور کالا جادو یا شعبدہ بازی کرکے ہم لوگوں سے 20 لاکھ نقدی ٗ 10 بکریاں 1 بھینس ٗ3گائے ٗ 3 بچھڑے ٗلوٹ کے لے جاچکا ہے جعلی پیرمحمد مظہر کے خلاف محمد اکبر ولد محمد یعقوب نے ایک تحریری درخواست تھانہ چوبارہ کو گزاری لیکن پولیس تھانہ سرورشہید بھی اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے اس جعلی پیر کے خلاف کاروائی کی جائے۔