سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار میں 14 اپریل تک توسیع
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوے ٔ خطرے کے پیش نظر سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار میں 14 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ جس کااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دفاتر سوموار تا جمعرات 6 گھنٹے کْھلیں گے۔اوقات کار سوموار تا جمعرات صبح 10 تا 4 بجے شام ہوں گے۔جمعتہ المبارک اوقات کار صبح 10 تا ایک بجے دوپہر ہیں۔اوقات کار 14 اپریل بروز منگل تک نافذالعمل ہوں گے۔نوٹیفکیشن تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو بھی ارسال کردیاہے۔