لاپتہ افراد کمیشن نے 4513 کیسز نمٹا دیئے مجموعی تعداد6628ہوگئی
اسلام آباد(نا مہ نگار)لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31مارچ 2020ء تک 4513 کیسز نمٹا دیئے۔ کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020کے دوران کمیشن کو 24 نئے کیس موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6628 ہوگئی۔ کمیشن نے31مارچ 2020ء تک ان میں سے4513 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔ کمیشن نے مارچ کے دوران 395 سماعتیں کیںجن میں سے اسلام آباد میں198،کراچی میں134اوربلوچستان میں 63 سماعتیںکی گئیں۔ کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال او دیگر معزز ممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیںبھی کیں۔