آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو باہمی ڈیزل سپلائی کی اجازت دی جائے: پٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی اور گندم کٹائی شروع ہونے سے ہائی سپیڈڈیزل کی کھپت میں اضافہ پر پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا سے ڈیزل کی کھپت پوری کرنے کے لیے رعایت مانگ لی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک دوسرے کے پٹرول پمپس پرڈیزل فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے چیئرپرسن اوگرا کوخط میں کہا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ بحال اور گندم کٹائی شروع ہونے سے ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، پی ایس او کے علاوہ دیگرآئل مارکیٹنگ کمپنوں کے پاس تیل کا مناسب ذخیرہ موجود نہیں، او ایم سیزکو ایک دوسرے کے پٹرول پمپس پرڈیزل فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو یہ سہولت محدود مدت کے لیے فراہم کی جائے، تیل کی کھپت کم ہونے سے صرف اٹک آئل اور پارکو آئل ریفائنریز کام کر رہی ہیں‘ تین ریفائنریاں اپنی پیدوار پہلے ہی بند کر چکی ہیں۔