شور کوٹ: موٹروے پر سڑک ٹرالر سے ٹکرا گیا، 4افراد جاں بحق
شور کوٹ، جھنگ(نامہ نگاران) شورکوٹ موٹر وے انٹر چینج پر ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرک ملتان جارہا تھا۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شور کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تیس سالہ وقاص، 46 سالہ شاکر، 35 سالہ نیک محمد اور 24 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ہری پور سالم اور مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے۔ جو مرغیوں سے بھری گاڑی شور کوٹ سے ملتان لیکر جا رہے تھے۔