کرونا وائرس قدرت کا ردعمل ہو سکتا ہے: پوپ فرانسس
ویٹی کن سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس انسانوں کی جانب سے دنیا کو بگاڑنے اور قدرتی چیزوں کی قدر نہ کرنے پر قدرت کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ پوپ فرانسس نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی جب کہ وہ خود بھی وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ویٹی کن سٹی تک محدود ہیں۔ تاہم اب انہوں نے مسیحیت کی پرچار کرنے والے برطانیہ کے میگزین دی ٹیبلیٹ کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔