حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے فی ایس ایم ایس ڈیڑھ سے 2 روپے کاٹے جاتے تھے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ حقداروں کی نشاندہی کا عمل اصولوں پر مبنی ہے، رقم کی ترسیل بھی بائیومیٹرک نظام سے جڑی ہے،ہر صوبہ پہلے اپنے اپنے فنڈ پروگرام لانا چاہتا تھا، اب تمام صوبے احساس پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ حقداروں کی نشاندہی کیلئے ایس ایم ایس سروس چل رہی ہے، 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کررجسٹرڈ ہوسکتے ہیں،ایک خاندان میں ایک ہی فرد کو نوٹیفکیشن آئے گا، ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر بھی رجسٹریشن ہوجائے گی، ویب پورٹل پر بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ ثانیہ نشتر نے واضح کردیا کہ 8171 پر ایس ایم ایس کے چارجز معاف کریں گے۔