ٹیلی نار نے ’’ Business Continuity Packages‘‘ پیش کر دیئے
اسلام آباد (پ ر) COVID-19 وبائی مرض کے پھیلائو کے باعث پاکستان بھر میں کاروبار ایک مشکل دور سے گذر رہا ہے۔ ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو سہولت اور کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی نار بزنس نے ’’ ( BCP) Business Continuity Packages ‘‘ کا آغا ز کیا ہے۔ بی سی پی اقدام موجودہ اور نئے صارفین دونوں کو اہمیت دیتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ٹیلی نار بزنس نے ایک بالکل مفت آفر ’’ہم ایک ہیں‘‘ شروع کی ہے۔ یہ آفر موجودہ کارپوریٹ صارفین کو کوئی اضافی خرچ کے بغیر گھر سے کام کرنے کے باعث رابطہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ ’’ہم ایک ہیں‘‘ آفر میں 500 ایم بی ڈیٹا، 200 نیٹ ورک منٹس، 200 ایس ایم ایس تمام مقامی نیٹ ورک کے لئے اور دیگر نیٹ ورکس کے لئے 20 منٹس بالکل مفت پیش کئے جا رہے ہیں۔ یہ آفر تمام کارپوریٹ نمبرز پر فعال کر دی گئی ہے اور 30 اپریل 2020 ء تک جاری رہے گی