کرونا کے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک تکریم انسانیت کے خلاف ہے: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ممتاز رہنما مولانا محمد علی قادری صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان منعقد ہوا جس میں ایک قرار داد کے ذریعے کہا گیا ہے کہ کرونا کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے لوگوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے کاروبار بند ہیں ایسے میں حکومت کو بلاتاخیر عوام کے گھروں میں امداد پہنچانی چاہئے پہلے ہی دو ہفتے تاخیر ہو چکی ہے صدر اجلاس مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ کرونا مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک تکریم انسانیت کے خلاف ہے۔