Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ اظہر علی
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو جی ، لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم ،صحت، سبز اور صاف پاکستان اور گڈ گورننس پر توجہ ...

فرانزک آڈٹ:25 اپریل کا انتظار

Apr 09, 2020 7:03 AM, April 09, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
فرانزک آڈٹ:25 اپریل کا انتظار

کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔آٹے اور چینی کے ’’بحران‘‘ کی بابت ایف آئی اے کو دیگر ریاستی اداروں کی معاونت سے ایک رپورٹ تیار کرنے کا حکم ہوا تھا۔ بالآخر جو رپورٹ تیار ہوئی اس نے تحریک انصاف کے چند سرکردہ رہ نمائوں کو ’’بحران‘‘ کا حقیقی ذمہ دار ٹھہرایا۔ طے یہ ہوا کہ پاکستان میں اجتماعی طلب سے کہیں زیادہ مقدارمیں چینی پیدا ہوئی۔یہ چینی گوداموں میں پڑی رہتی تو چینی کے کئی کارخانے بند ہوجاتے۔وہ کاشتکار جنہوں نے گنا اُگارکھا ہے اپنی نئی فصل کو بیچ نہ پاتے۔ عمران حکومت کو لہذا قائل کیا گیا کہ وہ ’’بے چارے‘‘صنعت کاروں اور ’’غریب‘‘ کاشتکاروں کو ممکنہ بحران سے ’’بچانے‘‘ کے لئے چینی کو بیرون ملک فروخت کرنے کی اجازت دے۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

بین الاقوامی منڈی میں لیکن چینی کی قیمت نسبتاََ کم تھی۔وہ ہمارے ہاں پیدا ہوئی چینی کی لاگت کے برابر بھی نہیں تھی۔اسے بیرون ملک فروخت کرنے کے بجائے چینی پیدا کرنے والوں کی اکثریت ’’نئے سیزن‘‘ میں اپنے کارخانے نہ چلانے کی ترجیح دیتی۔ اپنے گوداموں میں موجود چینی ہی کو فروخت کرکے منافع کمالیتی ہے۔ نئے سیزن میں لیکن کارخانے رواں نہ ہوتے تو گنا پیدا کرنے والوں کو اپنی فصل کے خریدارمیسر نہ ہوتے۔بحران کھڑا ہوجاتا۔

متوقع بحران کو ٹالنے کے لئے فیصلہ ہوا کہ چینی کو بیرون ملک فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ عالمی منڈی اور مقامی بازار میں چینی کی قیمت کے درمیان جو فرق ہے اسے سرکار قومی خزانے سے فراہم کردہ ’’امداد ی رقوم‘‘ سے پورا کرے۔ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فروخت کی محض اجازت دی۔ صوبائی حکومتوں کو حکم ہوا کہ وہ اپنے خزانے سے ’’امدادی رقوم‘‘ ادا کرے۔فقط پنجاب حکومت نے اس ضمن میں دریا دلی دکھائی۔ چینی پیدا کرنے والوں کے گودام خالی ہونا شروع ہوگئے۔یہ خالی ہونا شروع ہوئے تو مقامی منڈی میں چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔چینی پیدا کرنے والوں نے ’’امدادی رقوم‘‘ کے علاوہ مقامی منڈی میں اضافی قیمت کی وجہ سے اربوں روپے کا منافع بھی کمایا۔ایف آئی اے کی دیگر ریاستی ا داروں کی معاونت سے تیار کردہ رپورٹ نے درحقیقت یہ بتایا کہ عمران حکومت کی فیصلہ سازی کے ضمن میں بہت ہی بااثر تصور ہوتے جہانگیر ترین نے وفاقی حکومت کو چینی کی بیرون ملک فروخت کو مائل کیا۔پنجاب حکومت پر دبائو ڈال کر انہوں نے کروڑوں کی ’’امدادی رقوم‘‘ بھی حاصل کرلی۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

مذکورہ رپورٹ نے یہ بھی بتادیا کہ چینی پیدا کرنے والوں کا ایک ’’مافیا‘‘ ہے۔یہ طلب اور رسد کی بنیادی منطق کو بے رحمی سے نظرانداز کرتے ہوئے چینی پیدا کرنے میں مصروف رہتا ہے۔بالآخر اتنی چینی پیدا ہوجاتی ہے جو پاکستان کی اجتماعی طلب سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔اجتماعی طلب سے کہیں وافر اس پیداوار کو بیرون ملک بیچنے کی دہائی مچائی جاتی ہے۔یہ اجازت نہ ملے تو چینی پیدا کرنے والے اپنے کارخانے بند کرنے کو مجبور ہوجائیں گے۔کارخانے بند ہوجانے سے بے روزگاری پھیلنے کا خطرہ منڈلانا شروع ہوجاتا ہے۔چینی بنانے والے اپنے گوداموں میں ذخیرہ ہوئی چینی کو بیچ کر اپنے کارخانے بند رکھنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت بنیادی طورپر لیکن اس وجہ سے مزید فکر مند ہوجاتی ہے کہ اگر چینی کے کارخانے بند رہیں تو وہ کاشت کار جنہوں نے گنے کی فصل لگارکھی ہے اپنی نئی فصل کے خریداروں سے محروم ہوجائیں گے۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

دھندے کو رواں رکھنے کے لئے طلب اور رسد کی بنیادی منطق کو نظرانداز کرتے ہوئے ’’امدادی رقوم‘‘ کی تھپکی سے لہذا چینی پیدا کرنے والوںکو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ کارخانے بند نہ کریں۔اطلاع ہمیں یہ بھی دی گئی ہے کہ پاکستان کی اجتماعی طلب سے کہیں زیادہ مقدار میں چینی پیدا کرنے والے صنعت کار درحقیقت ایک ’’مافیا‘‘ کی صورت کام کرتے ہیں۔انہوں نے کئی برسوں سے ہمارے ہاں آئی ہر حکومت کو بلیک میلنگ کے ذریعے بے بس بنارکھا ہے۔تحریک انصاف کی ’’انقلابی‘‘ حکومت بھی اس کا مقابلہ نہ کر پائی۔عمران خان صاحب مگر نظام کہنہ کے باغی ہیں۔ اس سے نجات پانے کو بے چین۔ انہیں مزید پریشانی اس وجہ سے بھی لاحق ہوئی کہ ان کے قریب ترین شمار ہوتے جہانگیر ترین چینی کے دھندے سے متعلق ’’مافیا‘‘ کے تقریباََ ’’سرغنہ‘‘ نظر آئے۔

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

ہمیں بتایا گیا ہے کہ عمران خان صاحب کی جگہ شریف خاندان یا آصف زرداری جیسا کوئی ’’چور اور لٹیرا‘‘ اس وقت ہمارا حکمران ہوتا تو چینی کے ’’بحران‘‘ کی بابت ایف آئی اے کی تیار کردہ رپورٹ منظر عام پر نہ لائی جاتی۔ اسے دبا دیا جاتا۔ عمران خان صاحب نے مگر تاریخی جرأت سے کام لیتے ہوئے ایف ا ٓئی اے کی تیار کردہ رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا حکم دیا۔اب ایک تفصیلی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔وہ اس ماہ کی 25تاریخ تک تیار ہوگی۔’’فرانزک آڈٹ‘‘‘ کے ذ ریعے اس رپورٹ میں چینی کے کاروبار سے وابستہ اجارہ دار ’’مافیا‘‘ کی نشان دہی ہوجائے گی۔ اس کے سرکردہ احتساب کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔

پاکستان میں کینسر کی شرح میں ہولناک اضافہ 

’’فرانزک آڈٹ‘‘ کے ذریعے تیار ہوئی رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے لئے ہمیں 25اپریل تک انتظار کرنا ہوگا۔سوال اٹھتا ہے کہ اس دن تک کرونا کس موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے اپنی دوکان چلائے۔کوروناکی وباء نے لوگوں کو ویسے ہی خوفزدہ بنارکھا ہے۔اپنے گھروں میں محصور ہوئے وہ ٹی وی سکرینوں پر وقت گزارنے اور دل بہلانے کو چسکہ بھری کہانیوں کے منتظر رہتے ہیں۔Ratingsکو یقینی بنانے کے لئے لہذا اب ’’شوگرمافیا‘‘ کے Donٹھہرائے جہانگیر ترین خان سے رجوع کیا جارہا ہے۔ پرائم ٹائم پر حاوی تقریباََ ہر ٹاک شو میں وہ One on Oneانٹرویوز دئیے چلے جارہے ہیں۔چینی کے بحران کے علاوہ ان سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے متجسس اینکر خواتین وحضرات ’’اندر کی کہانیاں‘‘ بھی کھوج رہے ہیں۔

جہانگیر ترین کی جانب سے بتائی ’’اندر کی کہانی‘‘ نے اب منکشف یہ کیا ہے کہ تحریک انصاف 2013کے انتخابا ت میں ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر ا کثریت حاصل نہیں کرپائی تھی۔ اس کے خلاف ’’دھاندلی‘‘ نہیں ہوئی تھی۔بنیادی مسئلہ یہ تھا کہ اس کے پاس ’’حلقوں‘‘ میں طاقت ور شمار ہوتے Electables کی مؤثر تعداد موجود نہیں تھی۔یہ’’بنیادی نکتہ‘‘ مگر عمران خان صاحب ازخود دریافت نہیں کرپائے تھے۔ جہانگیر ترین کے زرخیز ذہن نے انہیں اصل حقیقت سمجھائی۔ بالآخر عمران صاحب قائل ہوگئے کہ ہمارے ہاں کئی دہائیوں سے سیاسی نظام پرمسلط ہوئے بااثر خاندانوں کو On Boardلئے بغیر وہ اس ملک کے وزیر اعظم نہیں بن پائیں گے۔ جہانگیر ترین نے اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ بالآخر ان کے نجی طیارے میں بیٹھ کر ’’موروثی سیاست‘‘ کے علمبردار گھرانوں سے منسلک افراد بنی گالہ آنا شروع ہوگئے۔ 2018میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا۔ قومی اسمبلی پہنچ گئے تو بالآخر عمران خان صاحب کو ووٹ دے کر پاکستان کا وزیر اعظم بنادیا۔

جہانگیر ترین کی معاونت اور موروثی سیاستدانوں کی حمایت کی وجہ سے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوجانے کے باوجود عمران خان صاحب مگر نظام کہنہ کے خلاف بغاوت کے عزم کو فراموش کرنے کو تیار نہیں ہیں۔وہ ’’نظریاتی‘‘ تھے، ہیں اور رہیں گے۔انقلابی نظریات اور موروثی سیاست دانوں کے خلاف برپا جنگ کا نیا مرحلہ آگیا ہے۔ہمیں اس جنگ کے تخت یا تختہ والے معرکے دیکھنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔دریں اثناء کرونا سے نبردآزما ہونے والا سوال بھلادیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نصرت جاوید

نصرت جاوید


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
  • کرونا پروٹوکول دھرا رہ گیا،بنگلہ دیش میں عالم دین کے جنازے ...

    Apr 21, 2020 | 10:19
  • سپریم لیڈر کی دولت کرونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے: ...

    Apr 14, 2020 | 11:18
  • سندھ: 14 اپریل کےبعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان

    Apr 08, 2020 | 14:08
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا ...

    Jan 22, 2021 | 23:00
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور ...

    Jan 22, 2021 | 22:33
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    Jan 22, 2021 | 21:48
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام ...

    Jan 22, 2021 | 20:03
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو ...

    Jan 22, 2021 | 19:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

  • 2

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ،مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ...

  • 3

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • 4

    چین نے زمین کے مشاہدے کا 100پی بی ڈیٹا اکٹھا کر لیا

  • 5

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال شیخوپورہ ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group