بارانی زرعی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے خلاف تحقیق کا آغاز

کورونا وائرس عالمی سطح پر تشویش بن گیا اور یونیورسٹی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت اور سربراہی میں کم قیمت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے جراثیم کش سپرے تیار کرنے کے لیے تحقیقی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ مقام شکر ہے کہ ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی نے پاکستان میں پائے جانے والے مختلف پودوں اورجڑی بوٹیوں سے جراثیم کشوں کی پیداوار ممکن بنائی جا سکے گی اور یہ مہنگے کیمیکلز پر مبنی جراثیم کش اشیاء کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور سستے ہوں گے۔ دوسرے پراجیکٹ میں ڈاکٹر عرفان یوسف کی سربراہی میں ٹیم کام کر رہی ہے کہ جو الیکٹرولائزڈ پانی کی بطور سینیٹائزر کی تشخیص کررہی ہے، کامیاب تشخیص سے عوامی مقامات خصوصاً ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں محفوظ اور کم لاگت جراثیم کش کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ڈاکٹر طیبہ زینب کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے جنرل انفلونزا ڈیٹا کے اشتراک سے متعلق جنرل بنک این سی بی آئی اور گلوبل انیشی ٹیو کا مکمل جینوم سیکونس بھی پیش کیا ہے اس کام کا حوالہ nextstrair.org/ncov نے دیا ہے اور اس وقت پاکستان سے صرف دو جنیوم وائرس جمع ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے اور طلبا کا تعلیمی نقصان نہ ہو اس حوالے سے آن لائن کلاسز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی میڈیکل سنٹر طلبا اور یونیورسٹی سٹاف کو کورونا سے بچائو کے لیے معلومات فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ یونیورسٹی ڈیٹا سنٹر اور شعبہ آئی ٹی نے نہایت کم وقت میں آن لائن ایل ایم ایس سسٹم کو تیار کیا ہے جس سے نہ صرف طلباء بلکہ فیکلٹی ممبران بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور اس میں اب مزید فیچرز جیسا کہ یوٹیوب اور زوم چینل بھی جلد شامل کیے جائیں گے تاکہ طلباء اور فیکلٹی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ محمد موسیٰ کلیم ( پی آر او03335253639)