مایوس نہیں ہونا

(چودھری عبدالخالق)
دنیا کی ساری رونقیں پھر لوٹ آئیں
ڈر خوف والی گھڑیاں گذر ہی جائیں گی
اُس ربِ ذالجلال کی رحمت ہے بے بہا
سنتا ہے اپنے بندوں کی ہر وقت وہ
اُس کے کرم کی بدلیاں دنیا پہ چھائیں گی
دنیا کی ساری رونقیں پھر لوٹ آئیں گی
گلیاں ہیں سونی سونی اُجڑے بازار ہیں
دہشت زدہ ماحول ہے بند کاروبار ہیں
کب تک ہمیں ویرانیاں ایسے ڈرایں گی
دنیا کی ساری رونقیں پھر لوٹ آئیں گی
بھولی ہوئی تھی دنیا یہ رب کی خدائی کو
سب کو وہ یاد آ گیا آفت یہ آئی تو
سُپر جہاں کی طاقتیں نہ سر اٹھائیں گی
دنیا کی ساری رونقیں پھر لوٹ آئیں گی