بی جے پی کا انتخابی منشور ایک تنہا شخص کی آواز ہے جو تنگ نظراور مغرور ہے،: راہول گاندھی
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور ایک تنہا انسان کی آوازہے جو غیر دانشمندانہ اور متکبرانہ ہے۔ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا منشور بند کمرے میں بنایا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی نے دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں رام مندر کی فوری تعمیر اور جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے کے حامل آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت بڑے دعوے کئے ہیں