لندن: پاکستان کے ادارے پاکستان کی پہچان ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنے اداروں کو اہمیت دیں بلکہ ان کا نام بلند کرنے کے لیے اہتمام کریں، پاکستان لوورز کونسل
لندن ( نماہندہ خصوصی ) پاکستان کے ادارے پاکستان کی پہچان ہیں اوورسیز پاکستانی اپنے اداروں کو اہمیت دیں بلکہ ان کا نام بلند کرنے کے لیے اہتمام کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان لوورز کے زیر اہتمام “دل دل پاکستان “ کی تقریب سے کیا گیا۔ کونسل کے لیڈر مسٹر ڈگن نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان کی قومی ایئر لائین پی آئی اے کے ذریعے پاکستان گۓ تو مزا آگیا ،ابھی تو سن رہا ہوں کہ نیو سی ای او ایئر مارشل ہیں جو ادرے کو کامیابی کی طرف لے کر جا رہے ہیں جو خوش آہیند ہے ،پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ،اگر پاکستان کا سفر بھی خوبصورت بن جاۓ تو سب دو بالا ہوجاتا ہے۔ پاکستان لوورز کے چیئرمین عامر چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمارا دل اور جان ہے اس کے لیے جان بھی حاضر ہے ،اورسیز کمیونٹی پاکستان اور اپنے اداروں کی اہمیت بڑھاۓ ،پاکستان کی فوج ہماری جان ہے ،پاکستان کو اگر کسی مشکل کا مقابلہ کرنا پڑا تو پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر ہوگی ،موجودہ حالات میں اوورسیز کمیونٹی پاکستان کے اداروں سے تعاون کرے ،زیادہ سے زیادہ پی آئی اے میں سفر کو ترجیع دیں، پی آئی اے کی ترقی ہماری ترقی ہے کیونکہ ہماری قومی ایئر لاہین دنیا میں گھومتی ہے اور پاکستان کا نام روشن کرتی ہے، ایئر مارشل نور خان کے بعد ایئر مارشل ارشد ملک ایک مسیحا بن کر نکلے اور پی آئی اے دن بدن ترقی کی طرف بڑھنے لگی ہے، آج مسافروں کے ساتھ ساتھ فلائیٹس میں بھی اضافہ ہوا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرایوں میں اضافہ سے گریز کیا جاۓ کارگو میں رعایت کی جاۓ ۔ اس موقع پر مقامی سیاسی پارٹی کے راہنما عابد فضل چشتی نے کہا کہ پی آئی اے نے اپنا 5 سالہ معاشی پلان کفایت شعاری کے ساتھ پیش کر دیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ ہماری قومی ایئر لاہین عوام میں مقبول ہو گی اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انھوں نے کہا کہ حگومت اورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرے ،ان کے مسائیل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،سمندر پار پاکستانی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے، ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کرنا ہوں گے اور اپنے قومی اداروں کی اہمیت کو بڑھانا ہو گا۔عابد چشتی نے پی آئی اے کے کارکردگی اور ارشد ملک کی تعنیاتی کو سراہا اور کہا کہ ارشد ملک ایک نڈر بے باک اور محب وطن شخصیت ہیں ،ان کی سربراہی میں قومی ایئر لاہین پھلے پھولے گی ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی وہ ادرہ ہے جو پاکستان کی پہچان ہے ،اس چینل کے ذریعے اپنی دھرتی پاکستان کا نام اور مقام بہتر انداز میں بلند کیا جا سکتا ہے حکومت نے ارشد خان کو پی ٹی وی کا ایم ڈی تعنیات کر کے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، ارشد خان نے اپنے تجربے سے اس سے قبل بھی بحیثیت ایم ڈی خدمات انجام دیں اور ادرے کے ذریعے اورسیز کے مسائیل اجاگر کیے، آج ایک مرتبہ پھر اورسیز ہاکستانیوں کی شنوائی ہوئی اور حکومت نے پاکستان اور اوورسیز کے وسع تر مفاد میں ارشد خان کو ایم ڈی تعنیات کیا جو کامیابی کی علامت ہے.