جنرل ہسپتال: فری میڈیکل کیمپ 215 افراد کی سکرینگ
لاہور (نیوز رپورٹر) پروفیسر آف میڈیسن لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کاہنہ کی یونین کونسل 244 میں ہیپاٹائٹس کے مرض کیلئے لگائے گے فری سکریننگ کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک یونین کونسل سے 215 افراد کا ہیپاٹائٹس کا مفت ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 72 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے جبکہ 50 افراد ہیپاٹائٹس سی اور 22 کیٹیگری کا شکار تھے انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے گھر گھر ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں اس پر ہیپاٹائٹس سے آگاہی اور اس کے بچائو کیلئے بھی ہمیں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنا ہوگی۔