دنیا بھر سے آنیوالے سکھوں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائیگا:محمد طارق وزیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے تہوار بیساکھی میلہ کے انتظامات کے حوالے سے تمام گورو دواروں کے کیئر ٹیکرز کاایک اہم اجلاس سیکرٹری بورڈمحمد طارق وزیر کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی سمیت تمام گورو دواروں کے کیئر ٹیکر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔کیئر ٹیکر ز نے گورو دواروں میں ہونے والے انتظامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہمانوں کی آمد اور انکی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں ،بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں کو وی آئی پی پروٹوکول دیاجائیگا ،سیکرٹری بورڈ نے کیئر ٹیکرز کو ہدایات دیں کہ وہ مہمانوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں۔