سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار روپے ہوگئی
کراچی ( آن لائن ) صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ساٹھ ہزار 871 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 71 ہزار روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ساٹھ ہزار 871 روپے تک پہنچ گئی اس طرح عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں پانچ ڈالر اضافے سے 1297 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔