وزیر خزانہ اسد عمر سرکاری دورہ پر واشنگٹن روانہ ہو گئے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے واشنگٹن روانہ ہو گئے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے حکام سے بیل اوٹ پیکج پر بھی بات چیت کریں گے ،وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں مصروفیات ایسے وقت پر ہو ںگی جب امریکی کانگریس کے تین ارکان کا پاکستان مخالف خط سامنے آیا ہے جو امریکی وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو لکھا گیا ہے ،اس میں پاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے کی مخالفت کی گئی ہے ،ان ارکان میں جارج ہولڈنگ ، ایمی بیرا اور ٹود ایس یوہو شامل ہین ،ان تینوں نے سی پیک کے قرضوں کا ایشو اٹھایا ہے ،ان ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہا ہے ،ہمیں چین کی طرف سے ان ممالک کو یرغمال بنانے کی کوششوں کی مزاحمت کرنا چاہئے۔