وزیراعظم عمران خان کوبتایاگیاہے کہ نئے بلدیاتی نظام کامقصدخدمات کی بہتر اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اختیارات کو بنیادی سطح پرحقیقی معنوں میں منتقل کرناہے۔وہ اسلام آباد میں پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم کوبتایاگیاکہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت معاشی حکومتوں کی استعدادکاربہتر اور فنڈز کی منتقلی میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔انہیں بتایاگیاکہ جرائم کے خاتمے کے لئے موثرطریق کارمتعارف کرایاجائے گا اورپولیس اور عوام کے درمیان تعاون کوفروغ دیاجائے گا۔حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کے لئے مجوزہ قوانین مرتب کرلئے گئے ہیں جنہیں منظوری کے لئے جلدصوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔وزیراعظم کو پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کے مجوزہ نظام الاوقات کے بارے میں بھی بتایاگیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38