پنجاب گیمز سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے:ندیم سرور
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز کے کامیاب انعقاد پرشرکت کرنیوالے تمام کھلاڑیوں ،کوچز ، آفیشلز ،سپورٹس بورڈ پنجاب ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،پنجاب گیمز سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ، تمام کھیلوں سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں ، پنجاب میںسپورٹس کا نیا کلچر پروان چڑھا ہے۔ سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے جس کے تحت پنجاب گیمز کرائی گئیں اور آئندہ بھی سپورٹس کے میگا ایونٹس کرائے جائیں گے، پنجاب گیمز میں9ڈویژن سے شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے سے ایک نئی امنگ پیدا ہوئی ہے جس کے اثرات آئندہ ہونیوالے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں نظرآئیں گے۔