پی پی14میں صفائی اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو جلدمکمل کیا جائیگا،راجہ بشارت
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر قانون وبلدیات پنجا ب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پی پی14میں صفائی اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گاجس سے عوام کو صاف ستھرے ماحول کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی میسر آئے گاانہو ں نے ضلع انتظامیہ،راولپنڈی کنٹومنٹ بورڈاورچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور اس سلسلے میں حکومت پنجا ب کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی انہوں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اورچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسرن کو ہدایت کی کہ وہ سکول ،کالج اور ہسپتال کے لیے جگہ کا تعین کریں،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیف ایگزیگٹو افسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میاں بہزاد عادل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ جمال،محمد ناصر راجہ سمیت چیف ایگزیکٹو افسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو افسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔