ٹرمپ نے اختلاف پر داخلی سلامتی کی وزیر سے استعفیٰ لے لیا،کیون میکلین نگران وزیر مقرر
واشنگٹن(بی بی سی، صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داخلی سلامتی کی خاتون وزیر کرسٹجن نیلسن سے استعفی لیکر کمشنر کیون میکلین کو نگراں وزیر مقرر کردیا۔خاتون وزیر کے درمیان دوریاں اس وقت بڑھیں جب ایک اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی تھی، کرسٹجن نیلسن نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے جان بولٹن سے کئی امور پر کھل کر اختلاف کیا تھا اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کرسٹجن نیلسن کو امریکی صدر نے 2017میں کئی سیاسی شخصیات پر فوقیت دیتے ہوئے وزیر مقرر کیا تھا، قبل ازیں کرسٹجن نیلسن وائٹ ہاوس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں اور انہیں داخلی سلامتی کی پالیسیوں پر عبور اور مہارت کے باعث ہی وزیر مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی کابینہ میں یہ پہلی تبدیلی نہیں ہے اس سے قبل داخلہ، خارجہ اور تجارت جیسے اہم عہدوں پر تعینات وزرا اور افسران نے صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ کچھ کو امریکی صدر نے خود عہدے سے فارغ کیا۔