ہائیکورٹ نے 56 پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل غیر قانونی قرار دینے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 56 پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل غیر قانونی قرار دینے کے لئے درخواست پر پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے شیراز زکا درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ بلدیاتی نظام کی موجودگی میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین صوبائی اسمبلی کو سربراہان لگانا بھی غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے بتایاک ہ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کیا تھا کہ آگاہ کیا جائے کون سی کمپنیاں بند کی جا رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 56 کمپنیوں کو بند کرنے اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ہٹانے کا حکم دے۔