آشیانہ، رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف حمزہ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان نواز شریف کی اپیل پر سماعت ہوئی
لاہور+ اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں آج ہو گی۔گذشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی. احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کریں گے، آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ کیس میں شہباز شریف، احد خان چیمہ، فواد حسن فواد سمیت 10ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ دوسری جانب نیب کی مشترکہ تحقیقیاتی ٹیم خواجہ آصف کا آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس بیان ریکارڈ کریگی آصف کو دوسری بار نیب میں طلبی آج کا نوٹس جاری کر دیا ہے نیب ٹیم پر خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری جواب کیلئے انہیں سوالنامہ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس کے سابق وفاقی وزیر اکرم درمانی کو گیارہ اپریل کوطلب کر لیا ہے اکرم درانی کی خلاف شکایت کو انکوائری کے مرحلے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی ۔ نواز شریف نے بیماری کے باعث حاضری سے استثنٰی کی متفرق درخواست دائر کر دی ہے ۔ متفرق درخواست جس کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے ڈاکٹر امجد اقبال کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔