بھارت نے حماقت کی تو اینٹ کاجواب پتھر سے دینگے:پاکستان سنی تحریک
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے سینئرمرکزی رہنمامحمدشاہدغوری، مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی،صوبائی صدرپنجاب ڈاکٹرحافظ محمد شاہد حسین ، صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمدزاہدحبیب قادری اورایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی حماقت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ تیارکھڑی ہے،بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی جنگی جنون کو انتخابی کامیابی کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے، بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں حدپار کر چکی ہیں،بھارت خطے میں بالا دستی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، کیوں کہ اس کایہ خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔