مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائی جائے: محمد اعجاز خان
لاہور (پ ر) حکومت پاکستان اپوزیشن بھارت کے ظلم و تشدد اور قتل عام پر کشمیریوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رکن اسمبلی اور سنیٹر‘ ممبرز‘ وکلا‘ صحافیوں اور سیاستدانوں پر مشتمل وفد اسلامی ممالک اور یورپی ممالک میں بھیجھے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے فوری حل کی خاطر اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد اعجاز خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری الحاق پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری عوام آزادی کے بغیر کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ کشمیر و فلسطین کے خلاف اسرائیلی و بھارتی گٹھ جوڑ ناکامی سے دوچار ہو گا۔