دوست کے ہاتھوں زیادتی کا شکار خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج
لاہور(نامہ نگار ) مسلم ٹاون پولیس نے دوست کے ہاتھوں بے آبرو اور بکنے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شازیہ کو اس کے دوست عدیل نے شادی کاجھانسہ دے کراسے اپنے ساتھوں ظفر اور امتیاز سے مل کر اغواء کیا اوراسے رحیم یار خان لے گئے۔ جہاں انہوں نے خاتون کی برہنہ تصاویر بنائیں اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے خاتون کو جسم فروش مافیا کے ہاتھوں فروخت کر دیا ۔ جہاں سے شازیہ فرار ہو کر لاہور آ گئی اور تھانہ مسلم ٹاؤن میں کارروائی کے لئے درخواست دی۔