آئی جی پنجاب کوتونسہ شریف کے قریب7 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی کی رپورٹ پیش
لاہور(نامہ نگار) ڈی پی او عاطف نذیر نے تونسہ شریف کے قریب7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم اور مدعی آپس میں نہ صرف قریبی رشتہ دار ہیں بلکہ ہمسائے بھی ہیں،پولیس نے تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کیا۔ ملزمان کی فی ا لفور گرفتاری کے لئے ڈی پی ڈیرہ غازی خان عاطف نذیر نے ڈی ایس پی تونسہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ۔جس نے ملزم یونس بشیر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا ہے ۔