سندر : آتشزدگی سے کیمیکل گودام کی چھت گر گئی ، لاکھوں کا نقصان
لاہور(نامہ نگار )سندر کے علاقے میں خوفناک آتشزدگی سے کیمیکل گودام کی چھت گر گئی اور لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے اسلام نگر میں کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ گودام کی چھت گر گئی جبکہ علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹوںکی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ جس کے باعث مقامی رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔