ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں،لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لئے
فیروزوالہ (نامہ نگار)ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گے ، ڈاکو ئوںنے پٹرول پمپ کے ملازمین کو بھی لوٹ لیا بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں نے لاہور کی کار سوار اخلاق احمد اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ، ڈاکو دو لاکھ روپے کی رقم اور پندرہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین کر لے گئے ، رانا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے سیالکوٹ سے لاہور آنے والی کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا ، ڈاکوئوں نے راشد علی اور اس کے ساتھیوں کوجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ، ڈاکوئوں 12چک کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد شفیق اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو زیورات اور نقدی چھین کر لے گئے،چوروں نے محمد سلیم اور فیضان کے گھروں میں داخل ہو کر ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ ہائوسنگ کالونی میں ڈاکوئوں نے شہری تنویر بٹ سے دو لاکھ روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین لی اور فرار ہوگئے، تھانہ صدر مریدکے کی حدود شہزاد ٹائون میں نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکوئوں نے زمیندار کے گھر میں گھس کر تمام اہلخانہ کو یرغمال بنالیا اورڈیڑھ لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات سمیت مجموعی طور پر5لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ رام گڑھا میں 3موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گولی ٹافی کے تاجر نودی کے گودام میں گھس کر اس کو یرغمال بناکر نقدی چھین کرفرارہوگئے۔