ترک صدر کی پیوٹن سے ملاقات: شام‘ ایس 400 میزائلوں کے حصول پر مذاکرات
ماسکو( انٹر نیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان شام کی صورتحال پر بات چیت اور باہمی معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے روس پہنچ گئے۔روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی میزبانی کی۔ دونوں نے ترکی کو ایس 400 میزائلوں کی فروختمشام کے بحران پر مذاکرات کئے۔واضح رہے کہ روس اور ترکی کے درمیان شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے جہاں دونوں ممالک نے شمالی صوبے ادلب میں سیکیورٹی زون قائم کیا ہے۔روس اور ایران کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کی جاتی رہی ہے جبکہ ترکی نے 8 سالہ جنگ میں ان کے دشمنوں کی پشت پناہی کی ہے۔اس کے علاوہ امریکا کو خطے سے دور رکھنے کی مشترکہ خواہش رکھنے والے تینوں ممالک نے مل کر شام کے لیے امن معاہدہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔رجب طیب ارگان کا استقبال کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان روس سے ترکی جانے والی پائپ لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے سمیت دیگر معاشی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔