تھائی لینڈ میں جرمن خاتون سیاح کا قتل
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک)تھائی لینڈ کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک چھبیس سالہ جرمن خاتون کو خلیج تھائی لینڈ میں واقع ایک جزیرے پر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل سے قبل اس جرمن خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مقامی پولیس نے ایک چوبیس سالہ تھائی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس مشتبہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ جرمن خاتون تئیس مارچ کو اکیلی تھائی لینڈ پہنچی تھی۔