پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے سپرد کر دیا
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سو بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کردیا ۔اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار سو بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔ تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔