کراچی: چار افراد گڑھے میں گر گئے، 3 جاں بحق، ایک شدید زخمی
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں 4 افراد گڑھے میں گر گئے، 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت غیر ہے۔تینوں افراد کی نعشیں نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی ابراہیم حیدری میں عابدین کمپنی کے قریب 4 افراد گڑھے میں گر گئے جس کے نتیجے میں 3جاں بحق اور ایک کی حالت غیر ہوگئی ، مرنے والوں کی شناخت اقبال الدین، درویش اور ضرب علی کے نام سے ہوئی ، بے ہوش جعفر نامی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق کمپنی میں مچھلی کی کٹائی کیلئے گڑھا تھا، کمپنی کو بند کر دیا گیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔