بدوملہی: موٹر سائیکل کیری ڈبے سے ٹکرا گئی، باپ بیٹا جاں بحق، بیوی، کمسن بچہ زخمی
بدوملہی(نامہ نگار)لاہورنارووال نیوروڈپرکیری ڈبہ اور موٹرسائیکل کے ٹکرانے کے باعث باپ بیٹا جاں بحق، بیوی اورایک بیٹا زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق احمدحسین اپنی بیوی اوربچوں کے ہمراہ لاہورسے موٹرسائیکل پر اپنے گائوں کلہ منڈیالہ آرہا تھا۔کوٹلی واہلہ کے قریب مخالف سمت سے آتے ہوئے کیری ڈبے میں جاٹکرایا جس کے باعث احمدحسین موقع پرہی جاں حق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی نگینہ بی بی ،بچہ عبداللہ عمراور چار ماہ کامعصوم بچہ عبدالرحمان شدید زخمی ہوگئے جن کوفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نارووال منتقل کردیاگیا جہاں پرمعصوم عبدالرحمان شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیااور عبداللہ کوتشویشناک حالت کے پیش نظرچلڈرن ہسپتال لاہورریفرکردیاگیا جبکہ احمدحسین کی بیوی نگینہ بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال میں زیرعلاج ہے۔