پسند کی شادی پر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت، ہائیکورٹ سے نکلتے ہی دوڑلگا دی
لاہور(وقائع نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی آمنہ بی بی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلہ کے بعد جوڑے نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگا دی۔ لڑکے کے دوست پہلے سے ہی پارکنگ میں گاڑی میں تیار بیٹھے تھے جو انہیں لے کر نکل گئے۔ پولیس والے لڑکی اور لڑکے کے پیچھے پیچھے دوڑتے رہے ۔عدالت نے آمنہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے ریاض کے ساتھ شادی کی ہے ۔گھر والوں نے شوہر پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں جانے کی اجازت دی جائے۔