عمران کرپٹ ترین حکمران ثابت ہو چکے، دھرنا دیا تو حکومت کیلئے مشکل ہوگی پیپلز پارٹی
اسلام آباد (ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہے کہ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کرپٹ ترین حکمران ثابت ہو چکے ہیں عوام کی خوشحالی اور ملکی سلامتی کیلئے اس حکومت کو الوداع کہنے کا وقت آ گیا خان صاحب سیاست کو آلودہ سیاسی قوتوں اور جمہوریت اداروں کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگیں حکومت کا جانا ناگزیر بن چکا بہتر ہے حکومت کو گھر چلی جائے نا اہل حکومت اور ناکام وزیراعظم جتنا وقت رہیں گے بدحالی ہی پھلائیں گے خان صاحب کی ناکامیاں معیشت صنعت سمیت ہر شعبے کو لے ڈوبی ہیں۔ قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اگر دھرنا دینے آگئی تو حکومت کے لیے مشکل ہوجائے گی، اگر نیب آزاد ادارہ ہے تو وزیر اعظم عمران خان اور وزرا کو کیسے پتہ چل جاتا ہے کہ کوئی گرفتار ہونے والا ہے آئیں دھرنا دیں، ہم کنٹینر دیں گے، سہولتیں دیں گے، پیپلزپارٹی اگر دھرنا دینے آگئی تو حکومت کے لیے مشکل ہوجائے گی ۔ ہم عدالتوں کا حترام کرتے ہیں، راستے بند نہیں کرتے، اپنے کیس لڑتے ہیں، پہلادن تھا، نیب کی کوئی تیاری نہیں تھی۔