گوادر ائیرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ سسٹم کی تنصیب اورسیدو شریف، مظفرآباد، چترال اورراولہ کوٹ ائیرپورٹس کو فلائٹ آپریشنز کے لیے فوری طور پرتیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،سیکریٹری ایوی ایشن وقائمقام ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بنائی گئی نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ملک میں ایوی ایشن کے شعبے کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے جس کے تحت گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں اس کے ساتھ ڈی جی سول ایسوی ایشن نے سیدو شریف، مظفرآباد، چترال اورراولہ کوٹ ائیرپورٹس کو فلائٹ آپریشنز فوری طور پرتیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہے۔