سیاحتی شعبے کو ٹیکسوں سے استثنی دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے دس سال کیلئے سیاحتی شعبے کو ٹیکسوں سے استثنی دینے کے لئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ،استثنی سے ساحلی علاقوں میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اس امر کا اظہارچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو اپنے بیان میں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ احکامات ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں سیاحت کو صنعت کا درجہ حاصل ہے تاہم اس وقت یہ صنعت صرف کوہ پیمائی اور تاریخی مقامات تک ہی محدود ہے ۔ پاکستان کے ساحلی علاقے اور اس سے متصل دیگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقے مسلسل نظر انداز ہیں ۔