ملک بھر میں 4863افراد کے بنک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے: نیکٹا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے مطابق ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ نیکٹا کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے منجمند اکائونٹس سے 13 کروڑ 60 لاک روپے ضبط کر لیے۔ رپورٹ میںمزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے مزید 178 افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، ان تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کئے گئے جبکہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس وقت 8307 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 69 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور 2 کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ نام بدل کر کامکرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔