علیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے درخواست پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ دو رکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ علیم خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ نیب نے علیم خان کو قانونی اثاثے بنانے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا ہے، علیم خان نے اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔