وفاقی حکومت کا قرضہ 22.9 ٹریلین تک پہنچ گیا: سٹیٹ بینک
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کا قرضہ صرف 8ماہ میں 2.2 کے نیٹ اضافے کےساتھ 22.9ٹریلین تک پہنچ گیا ہے،جو رواں مالی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کے منظورکردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حدسے کہیں زیادہ ہے۔اتوار کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے عرصے کے حکومتی قرضے کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے ضرورت سے کئی گنا زیادہ قرضہ لیا۔حکومتی قرضے کی شرح میں یہ اضافہ جون 2017کے مقابلے میں 10.3فیصدزائد ہے۔حکومتی قرضے میں اضافہ کی ایک وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ہے جبکہ اس کی دوسری وجہ مرکزی حکومت کا خسارے کوپوراکرنے کیلیے مرکزی بینک پر انحصار کرنا ہے۔